اسلام آباد: (دنیا نیوز) سرکاری اداروں کے خلاف بیان بازی اور نفرت پھیلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری اور الیکشن کمیشن کی طرف سے سعد حسن عدالت میں پیش ہوئے۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عدنان علی بھی عدالت میں پیش ہوئے، فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری، زلفی بخاری، حماد اظہر، خرم شہزاد اور سینیٹر شہزاد وسیم بھی کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔