اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا، قومی اسمبلی کا اجلاس اب 27 جنوری کی بجائے 31 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اجلاس 31 جنوری کو شام 5 بجے طلب کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اجلاس 27 جنوری کو دن 11 بجے منعقد ہونا تھا، اجلاس ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔