اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایم ٹی آئی قانون کا خاتمہ ہوتے ہی پمز ہسپتال کی سرکاری حیثیت بحال ہو گئی۔
سرکاری حیثیت بحال ہونے کے باعث پمز ہسپتال کے ملازمین بھی اب سرکاری ملازم ہیں، گزٹ آف پاکستان پمز ہسپتال کے ملازمین وزارت قومی صحت کے ماتحت ہو گئے۔
صدر پاکستان کے دستخط اور مشترکہ اجلاس میں ایکٹ پاس ہونے کے بعد گزٹ جاری کر دیا گیا، صدر عارف علوی کی منظوری کے بعد ایم ٹی آئی قانون کا خاتمہ ہو گیا۔