اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نادرا طارق ملک نے نادرا دفاتر راولپنڈی اور بلیوایریا اسلام آباد کا اچانک دورہ کیا، خصوصی افراد کے لئے بنائے گئے ریمپ، ویل چیئر اور آپریشنز کا جائزہ لیا۔
چیئرمین نادرا نے دفاتر میں سائلین سے ان کے مسائل دریافت کئے، موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے، دفاتر میں تعینات ملازمین کے شہریوں کے ساتھ نامناسب رویے، سست روی اور خالی کاؤنٹرز کے متعلق شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
طارق ملک کا کہنا تھا کہ معیاری سروس کی فراہمی میں کسی بھی قسم کا خلل پیدا کرنے والے ملازمین سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، انہوں نے ڈی جی اسلام آباد کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ملازمین کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں۔