راولپنڈی میں ٹریلر کی 4 موٹر سائیکلوں کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

Published On 28 December,2022 08:46 am

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں 4 موٹرسائیکلز ٹریلر کی زد میں آگئیں، افسوسناک حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ باہترموڑ ٹیکسلا جی ٹی روڈ کے قریب پیش آیا، حادثے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادھر شیخوپورہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار جاں بحق ہوا جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

Advertisement