راولپنڈی: اراضی تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

Published On 10 December,2022 10:57 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) چکری روڈ پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی چکری روڈ پر زیر تعمیر ہاؤسنگ سوسائٹی میں اراضی کے تنازع پر لڑائی جھگڑے کے دوران دو گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس سے 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ گولیاں لگنے سے 2 زخمی ہو گئے۔

دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، راولپنڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ کی تفتیش شروع کر دی۔
 

Advertisement