لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان حکومت پنجاب و رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر انتخاب میں عوام کا انتخاب عمران خان ہے۔ عمران خان کو نااہل کرنے کا خواب دیکھنے والے عوام کی نبض پڑھنے سے قاصر ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک وفاقی جماعت ہے اور اس وقت عوام کی مکمل حمایت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، عوام ہر روز اپنا فیصلہ سناتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف ایک وفاقی جماعت ہے اور اس وقت عوام کی مکمل حمایت تحریک انصاف کے ساتھ ہے. عوام ہر روز اپنا فیصلہ سناتی ہے. آج الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کے سلسلے میں شفقت محمود صاحب کی زیر قیادت لبرٹی چوک سے شام 5 بجے ریلی نکالی جائے گی.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 9, 2022
مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے بلدیاتی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی وفاقی حکومت کی تمام تر دھونس، دھاندلی، پریشر کے باوجود باقی سب جماعتوں کو شکست فاش دے رہی ہے، اللہ کا شکر ہے پاکستان کے ہر انتخاب میں عوام کا انتخاب عمران خان ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ آج الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کے سلسلے میں رہنما تحریک انصاف شفقت محمود کے زیر قیادت لبرٹی چوک سے شام 5 بجے ریلی نکالی جائے گی۔