لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ نے فزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی

Published On 07 December,2022 11:29 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے افسروں سے فزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے آغا خان فاؤنڈیشن کلچرل سروسز کے سی ای او خواجہ توصیف احمد نے ملاقات کی، ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آغا خان فاؤنڈیشن کلچرل سروسز سمارٹ سٹی منصوبہ میں معاونت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق آغا خان فاؤنڈیشن کلچرل سروسز سمارٹ سٹی پراجیکٹ کے لئے 70 ملین روپے فراہم کرے گی، وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے منصوبہ کیلئے فزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی ہے۔