لیاقت پور: (دنیا نیوز) لیاقت پور میں مبینہ پولیس مقابلے میں بین الاضلاعی ریکارڈ یافتہ ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ شیدانی شریف پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں بین الاضلاعی ریکارڈ یافتہ ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو بین الاضلاعی ریکارڈ یافتہ مجرم اشتہاری، راجن پور اور رحیم یارخان پولیس کو مطلوب تھا، ملزمان کا سرقہ شدہ مال کشتی پر لوڈ کرنے کی تیاری کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بروقت کارروائی کی گئی۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ملزم سے ناجائز اسلحہ کلاشنکوف، سرقہ شدہ موٹر سائیکل اور مال مویشی بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔