منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس نے 100 سے زائد ڈکیتیاں کرنے والا بین الاضلاعی موٹو پتلو گینگ گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او انور سعید کنگرا کے مطابق ڈاکوؤں موٹو پتلو سے 32 لاکھ روپے، 2 موٹرسائيکل اور 5 پستول برآمد ہوئے، ملزمان بینک کی اے ٹی ایم مشینوں، میڈیکل سٹوروں اور دکانداروں سمیت شہریوں کو لوٹتے تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں عثمان مغل عرف موٹو اور حسنین راجہ عرف پتلو شامل ہیں، ملزموں کا تعلق اسلام آباد اور ملکوال سے ہے۔
موٹو اور پتلو ڈاکوؤں کو سی آئی اے پولیس نے منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کیا، ملزموں نے چوری، ڈکیتی سمیت مختلف وارداتوں کی سنچری بنا رکھی ہے۔