سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم ظاہر خان جدون کو گرفتار

Published On 25 August,2022 04:24 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم ظاہر خان جدون کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر 2019 میں خالد جدون کو ہزارہ کالونی میں قتل کیا تھا، اشتہاری ظاہر جدون نے 2021 میں لاہور میں ایک برطانوی نژاد خاتون کو بھی قتل کیا تھا۔

اس حوالے سے پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ راولپنڈی پولیس نے اسی گینگ کے سرغنہ عابد باکسر کو بھی گرفتار کیا تھا، اشتہاری ملزم ظاہر خان جدون سے تفتیش جاری ہے۔
 

Advertisement