شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

Published On 12 August,2022 09:11 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

ڈرائیور اظہار کی اہلیہ کی رہائی کے بعد پی ٹی آئی خواتین ونگ کی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا، خواتین نے ڈرائیور کی ننھی بچی کو گود میں اٹھا کر پیار بھی کیا۔

شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو شام کے وقت اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا، جیل رول کے مطابق رہائی پانے والوں کو مغرب کے وقت نکالا جاتا ہے۔
 

Advertisement