اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اداروں کا احترام سب پر لازم ہے، شہباز گل نے قانون کی خلاف ورزی کی، قانون کے مطابق ہی نمٹیں گے، سوات میں طالبان کی مبینہ موجودگی کا معاملہ دیکھ رہے ہیں، افغان حکومت کے ساتھ بھی رابطہ ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے دفاعی نمائش آییڈیاز 2022 کی سافٹ لانچ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں طالبان کی مبینہ موجودگی کی اطلاعات کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، اس حوالے سے افغان حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اداروں کا احترام ضروری ہے، سیاستدان لڑائیاں کسی اور وقت کے لیے اٹھا رکھیں، اداروں کا احترام تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر لاگو ہوتا ہے، شہباز گل نے قانون کی خلاف ورزی کی ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔
وزارت دفاعی پیداوار کے ادارے ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد عارف ملک نے آئیڈیاز 2022ء پاکستان کا سافٹ لانچ ہوا ہے۔
پاکستان کے دفاعی پیداوار کے اداروں کے جدید ترین ہتھیاروں کی نمائش میں کم و بیش ایک سو ممالک کے مندوبین کو مدعو کیا جاتا ہے۔
آئیڈیاز 2022ء پاکستان کے دوران پاکستان کے بنائے ہوئے ٹینک‘ میزائل‘ راکٹ لانچر‘ جدید ترین توپیں‘ ہر قسم کے اسلحہ جات کی نمائش آئیڈیا 2022ء میں گیارہ سالوں سے دنیا بھر کی نمائش کے لئے رکھے جاتے ہیں۔
درجنوں ممالک کے وفود آئیڈیاز 2022ء پاکستان جس کا نعرہ ہے ’’امن کے لئے آرمز‘‘ میں شرکت کے لئے مدعو ہیں۔
آج ہونے والے سافٹ لانچ میں تینوں مسلح افواج کے سینئر عہدیداران‘ اسلام آباد میں موجود غیرملکی سفیر‘ اُنکے ملٹری اتاشی بھی شرکت کی۔