راولپنڈی:(دنیا نیوز) 92 سالہ بھارتی خاتون رینا ورما کی 75 سال بعد اپنی جنم بھومی راولپنڈی آمد، ڈی اے وی کالج روڈ پہنچنے پر اہل محلہ نے شاندار استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں، ڈھول کی تھاپ پر رینا ورما بھی جھوم اٹھیں۔
بھارتی خاتون رینا ورما کو 75 سال بعد اپنی جنم بھومی راولپنڈی کھینچ لائی، ڈھولک کی تھاپ پر اہل محلہ نے رقص کیا، رینا بھی خوشی سے جھوم اٹھی، رینا ورما اپنے آبائی گھر ڈی اے وی کالج روڈ راولپنڈی پہنچ کر جذباتی ہوگئیں، جذبات میں آنسو نکل آئے۔
تقسیم ہند کے وقت بھارت منتقل ہونے والی رینا ورما کا کہنا تھا کہ انہیں اپنا گھر بھولا نہ گلی اور دوست، کھانے بھی یاد ہیں اور بچپن کی ساری اٹھکیلیاں بھی۔
92 year old Reena Verma returns to her ancestral home in #Rawalpindi after 75 years#India #Pakistan pic.twitter.com/GOUBResIOR
— AmbreenSikanderAhmad (@AmbreenS_Ahmad) July 20, 2022
رینا ورما کی آنکھوں میں پاکستان کی محبت آج بھی چمک رہی اور کہا کہ جو محبت اور اپنا پن چھوڑ کر گئی، اس سے زیادہ ملا ہے۔