راولپنڈی : فیصل کالونی میں دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

Published On 27 July,2022 11:53 am

راولپنڈی : (دنیا نیوز) راولپنڈی کے علاقے حاجی کیمپ کے قریب فیصل کالونی میں دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حاجی کیمپ فیصل کالونی سے لاپتہ ہونے والے دو بچوں کی لاشیں قریبی تالاب سے برآمد ہوئی ہیں ، دونوں بچے گزشتہ روز گُم تھے جنہیں پانی کے جوہڑ سے تلاش کیا گیا۔

ریسکیو کی ٹیموں نے دونوں بچوں کو مردہ حالت میں تالاب سے نکال لیا، ڈوبنے والے بچوں میں 10 سالہ فضل قدیر اور 10 سالہ ابوبکر شامل ہیں۔ 

Advertisement