چیف آف موسیٰ خیل سردار محمد حنیف خان پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل

Published On 26 January,2023 11:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے چیف آف موسیٰ خیل سردار محمد حنیف خان نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد چیف آف موسیٰ خیل سردار محمد حنیف خان پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

آصف علی زرداری اور بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن سینیٹر سردار محمد اعظم خان کے صاحبزادے سردار محمد حنیف خان موسی خیل کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی۔

پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری نے چیف آف موسیٰ خیل سردار محمد حنیف خان کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
 

Advertisement