اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت داخلہ نے سیف سٹی اسلام آباد کا دائرہ کار پھیلانے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے 50 نئے کیمرے لگانے کی منظوری دے دی، جس کے بعد نئے سیف سٹی کیمروں کی تنصیب پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا
ذرائع کے مطابق اگلے 24 گھنٹے میں نئے سیف سٹی کیمرے لگا دئیے جائیں گے، سیف سٹی اسلام آباد کا دائرہ کار نورخان ائیر بیس راولپنڈی تک پھیلایا جائے گا۔