بولان: دو قبیلوں کے درمیان فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

Published On 02 February,2023 04:00 pm

بولان: (دنیا نیوز) بھاگ ناڑی کے گاؤں گنجلو کے مقام پر 2 قبائل کے درمیان مورچہ بند فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد جان سے ہاتھ دو بیٹھے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مورچہ بند فائرنگ لہڑی اور ماچھی قبیلے کے درمیان زمین کے تنازعہ پر ہوئی، ہلاک ہونے والوں میں ایک شخص کا تعلق ابڑو اور چار کا لہڑی قبیلے سے بتایا گیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئے، واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔