کراچی : رینجرزاور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں ، 72مشتبہ افراد زیرحراست

Published On 01 February,2023 09:22 am

کراچی : (ویب ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 72 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کٹی پہاڑی کے قریب رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 64 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے ۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں شہید پولیس اہلکار اے ایس آئی اقبال کے قتل میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا ۔

لائنز ایریا میں شہید اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،  گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے ۔
 

Advertisement