گجرات میں باپ بیٹا قتل، صادق آباد میں گھر سے دو لاشیں برآمد

Published On 31 January,2023 10:19 pm

گجرات، صادق آباد: (دنیا نیوز) دولت نگر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا جبکہ صادق آباد میں گھر سے مرد اور خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق گجرات میں باپ بیٹے کو دیرینہ دشمنی پر قتل کیا گیا، مقتولین کی شناخت محمد اشرف اور سجاد اشرف کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

دوسری جانب صادق آباد کے رائو ٹائون میں گھر سے مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی، دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون تین بچوں کی ماں تھی ،دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، خاتون کے خاوند نے 15 پر واقعہ کی اطلاع دی جس پر تھانہ صدر پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا۔
 

Advertisement