شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

Published On 31 January,2023 11:07 pm

شمالی وزیرستان: (دنیا نیوز) تحصیل میرانشاہ میں نامعملوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو قتل کردیا۔

افسوسناک واقع تپی گاؤں کے علاقے غونڈی کلی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خورشید ولد سخی جنان موقع پر دم توڑ گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاش کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی گئی، تاحال قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی۔
 

Advertisement