شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ،2 ڈاکو ہلاک، دیہاتی زخمی

Published On 31 January,2023 07:04 am

شیخوپورہ : ( دنیا نیوز ) شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک دیہاتی زخمی ہو گیا۔

شیخوپورہ پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے گاؤں گالو دھیاں میں 4 ڈاکو پولٹری فارم پر ڈکیتی کررہے تھے کہ دیہاتیوں نے گھیراؤ کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر کارروائی کیلئے نفری موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک دیہاتی زخمی ہو گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے۔ 

Advertisement