کندھ کوٹ : پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ، دو ڈاکو ہلاک

Published On 30 January,2023 10:04 am

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) غوث پور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے علاقے غوث پور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے ، پولیس نے ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق تاحال ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی ۔
 

 

Advertisement