اے این ایف کی مختلف کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 4ملزم گرفتار

Published On 30 January,2023 10:02 am

اسلام آباد : (دنیا نیوز) اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتےہوئے خاتون سمیت 4ملزم گرفتار کرلیے ۔

اے این ایف اور اے ایس ایف نے باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والےملزم کے پیٹ سے چرس بھرے 3 کیپسولز برآمد کرلیے ، بنوں کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔

اے این ایف نے ایک اور کارروائی میں برہان انٹر چینج کے قریب مردان کی رہائشی خاتون سے 12 کلو چرس برآمد کرلی ۔

اے این ایف حکام کے مطابق راولپنڈی فیض آباد بس سٹاپ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے خیبر کے رہائشی ملزم سے 180 نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں ، برآمدہ نشہ آور گولیاں لیپ ٹاپ کے اندر چھپا کر سمگل کی جا رہی تھیں۔

اے این ایف اور رینجرز کی کراچی کھارادر میں مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں پشاور کے رہائشی ملزم سے 2 کلو ہیروئن اور 2 کلو چرس برآمد کر لی گئی ۔

اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔
 

Advertisement