جوہانسبرگ : (ویب ڈیسک ) جنوبی افریقا میں سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر پورٹ الزبتھ میں سالگرہ کی ایک تقریب کے دوران دو حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ جولائی 2022 میں بھی ایک حملہ آور نے مختلف مقامات پر فائرنگ کر کے 19 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں ، اس وقت دنیا میں قتل ، تشدد کی شرح یہاں سب سے زیادہ ہے ۔