لاہور : (دنیا نیوز ) کسٹمز اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے لاہور کے علاقے سندر میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے کپڑے کی سملگنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ذرائع کے مطابق کسٹمز حکام نے خفیہ اطلاع پر سندر کے علاقے میں کارروائی کی، کللٹر لاہور علی عباس گردیزی کی ہدایت پر ٹیم تشکیل دی گئی ، ایڈیشنل کلکٹر انیقہ افضل اور ڈپٹی کلکٹر علی محتشم منہاس نے آپریشن کی نگرانی کی۔
کسٹمز حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 17 کروڑ 50 لاکھ مالیت کا 31.5 ٹن سمگل شدہ کپڑا ضبط کر لیا گیا، کپڑا 40 فٹ کے کنیٹر میں کوئٹہ سے لاہور لایا جا رہا تھا، ڈپٹی کلکٹر علی محتشم موقع پر پہنچ گئے اور تمام کپڑا ویئر ہاؤس پہنچایا، کنٹینر نجی گڈز کمپنی کی ملکیت ہے۔
کسٹمز حکام نے بتایا ہے کہ نجی گڈز کمپنی بدنام زمانہ سمگلر کی ملکیت ہے۔