راولپنڈی : ( دنیا نیوز ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے کارروائی کرتے ہوئے قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی جانب سے کی گئی جبکہ گرفتار ملزم واٹس ایپ کے ذریعے خاتون کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھا۔
حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا ہے اور اسکے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔