کراچی : دو مختلف پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 01 February,2023 07:12 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت میں دو مختلف پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔

کراچی پولیس کے مطابق عوامی کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے ہیں جن کی شناخت زوہیب اور اشفاق کے نام سے ہوئی جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ہونے والے ایک اور پولیس مقابلے کے دوران بھی دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ہیں ، ملزمان کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جائے گی جس کے بعد تفتیش کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ 

Advertisement