سوتے ہوئے شوہر پر قاتلانہ حملہ کرنے والی خاتون گرفتار

Published On 01 February,2023 02:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شوہر پر قاتلانہ حملہ کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمہ نے شوہر کو رات میں سوتے ہوئے قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کچی آبادی بلوچ پاڑہ خیرآباد میں پیش آیا، ملزمہ نے شوہر پر رات کے وقت چھری سے حملہ کیا۔

پولیس نے ملزمہ فوزیہ عرف رامیہ کو آلہ قتل چھری سمیت گرفتار کیا، ملزمہ کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ شریک جرم ملزم کی تلاش جاری ہے۔
 

Advertisement