اسلام آباد: (دنیا نیوز) اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، اے این ایف نے بحرین منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔
اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے مطابق اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فلائٹ نمبر GF 771 سے بحرین جانے والے مُلزم کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 96 گرام آئس برآمد کرلی،کراچی کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
اے این ایف اور ایف سی نے باجوڑ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے باجوڑ سکاؤٹس روڈ کے قریب 1 کلو افیون برآمد کرلی ، ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔