سرگودھا: (دنیا نیوز) پولیس نے چوری، ڈکیتی، راہزنی کے 241 مقدمات میں ملوث 261 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے 3 کروڑ 11 لاکھ 53 ہزار سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا، 35 لاکھ 20 ہزار800 کی نقدی، 77 لاکھ 75 ہزار کے مویشی، 13 لاکھ 17 ہزار کا دیگر مال مسروقہ ملزمان سے برآمد کیا گیا۔
گرفتار ملزمان سے 83 لاکھ کی 3 کاریں، 83 لاکھ 5 ہزار 600 مالیت کی 132 موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں، ملزمان سے 11 لاکھ مالیت کی مسافر وین اور 8 لاکھ 35 ہزار مالیت کے 4 موٹر سائیکل رکشے بھی برآمد کیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے برآمد ہونے والا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔