سرگودھا: شوٹرز کی فائرنگ سے زخمی پچاس سالہ شہری چل بسا

Published On 18 May,2022 11:20 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) شوٹرز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پچاس سالہ ذوالفقار عرف ہمایوں چار روز موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسا۔

سرگودھا کے اندرون شہر بلاک نمبر 12 میں شوٹرز کی فائرنگ سے ذوالفقار سمیت 4 افراد زخمی ہوئے، واقعہ کے بعد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سے تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا تھا، مقتول بلاک نمبر 23 کا رہائشی تھا جس کی میت پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔
 

Advertisement