کراچی : زمان ٹاؤن کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

Published On 15 February,2023 03:53 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے زمان ٹاؤن کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔

کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے 2 پستول ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کی شناخت وسیم اور اسد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دونوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔