گوجرانوالہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات، پانچ ڈاکوؤں نے بینک کی کیش وین لوٹ لی

Published On 14 February,2023 11:33 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ تتلے عالی کے علاقہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، 5 ڈاکو 9 کروڑ 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کار سوار 5 ڈاکوؤں نے وین پر فائرنگ کر کے روکا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بینک کیش وین کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

ڈکیتی کا واقعہ اڑتالی ورکاں چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا، پولیس کے مطابق کیش وین شیخوپورہ سے گوجرانوالہ جا رہی تھی، پولیس افسران سمیت بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی۔