پھول نگر: تھانہ صدر پولیس کی کارروائی، 5 ڈاکو گرفتار

Published On 15 February,2023 04:07 am

پھول نگر : ( دنیا نیوز ) پھول نگر کے تھانہ صدر کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

پھول نگر پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے گئے ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، موٹر سائیکلیں ، موبائل فونز اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔