پاکپتن : پولیس اور ایلیٹ کا سرچ آپریشن ، 17 مشکوک افراد گرفتار

Published On 13 February,2023 05:15 am

پاکپتن : ( دنیا نیوز ) پاکپتن کے گاؤں 81 ای بی میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے سرچ آپریشن کے دوران 17 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران متعدد گھروں کی چیکنگ کی گئی جبکہ آپریشن کے دوران 250 افراد کی بذریعہ بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

حکام نے مزید بتایا کہ حراست میں لئے گئے ملزمان سے 8 موٹر سائیکلیں ، منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔