اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کا لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے تناظر میں صوبائی اسمبلی پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے حوالہ سے لائحہ عمل اور عملدرآمد پر غور کیلئے اجلاس پیر کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے جنرل الیکشن صوبائی اسمبلی پنجاب کے انعقاد کے لئے 10 فروری کو لاہور ہائی کورٹ کے دئیے گئے فیصلہ کی روشنی میں الیکشن کمیشن کا خصوصی اجلاس پیر کو صبح 11 بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں طلب کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے اجلاس میں معزز عدالت کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی اسمبلی پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل اور عملدرآمد پر غور کیا جائے گا۔