شجاع آباد : ٹریکٹر ٹرالی دیوار سے ٹکرا گئی، ایک بچہ جاں بحق، دوسرا زخمی

Published On 13 February,2023 05:05 am

شجاع آباد : ( دنیا نیوز ) ٹریکٹر ٹرالی دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو بچے ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 12 سالہ محسن جاں بحق ہوگیا جبکہ احمد نامی بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچے محسن کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے بچے احمد کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔