پنجاب میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

Published On 14 February,2023 10:00 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ نہ دینے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ میں شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت، صدر پاکستان، گورنر پنجاب اور نگران وزیر اعلیٰ کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ: گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 10 فروری کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دیا، عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی، الیکشن کمیشن اور گورنر آئینی اختیار استعمال نہیں کرنا چاہتے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت آئین کے آرٹیکل 48،58،224 اور سیکشن 57 الیکشن ایکٹ کے تحت ہدایت جاری کرے، عدالت صدر پاکستان کو پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے، عدالتی حکم عدولی پر گورنر اور الیکشن کمیشن کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔