لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے جیل روڈ پر سروسز ہسپتال کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
لاہور پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 51 سال ہے۔
پولیس نے بتایا کہ 51 سالہ زخمی رضوان کو فوری طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔