کراچی : نبی بخش پولیس کی کارروائی، 3 موٹر سائیکل چور گرفتار

Published On 14 February,2023 04:14 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت میں نبی بخش تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 موٹر سائیکل چور گرفتار کر لئے۔

پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات در ج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔