کراچی : کورنگی چکرا گوٹھ میں گھر سے ایک شخص کی لاش برآمد

Published On 13 February,2023 04:52 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے کورنگی چکرا گوٹھ گلی نمبر 4 میں ایک گھر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق مقتول کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا جبکہ لاش زمان ٹاؤن تھانے میں منتقل کی گئی ہے۔

ایدھی حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد لاش کو تھانے سے جناح ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔