کراچی : پولیس، رینجرز کی مشترکہ کارروائی، سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

Published On 13 February,2023 02:54 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت میں کراچی پولیس اور سندھ رینجرز نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم قیوم بلوچ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والا ملزم قیوم بلوچ اسلحہ کی سپلائی اور منشیات فروشی میں ملوث ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے 3 نائن ایم ایم پستول، 3 عدد 30 بور پستول اور منشیات برآمد بھی ہوئی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔