شیخوپورہ: (دنیا نیوز) معمولی تلخ کلامی پر بیوی نے تعش میں آکر شوہر کا گلہ کاٹ کر اسے قتل کر ڈالا۔
افسوسناک واقع لیبر کالونی میں پیش آیا جہاں نمرہ نامی خاتون نے گھریلو جھگڑے کے دوران ہونیوالی تلخ کلامی پر اپنے شوہر ارسلان کا تیز دھار آلہ گلہ کاٹ کر اسے قتل کردیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ہاؤسنگ کالونی موقع پر پہنچ گئی، لاش کو قبضہ میں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔