ٹریفک پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم 8 سال بعد گرفتار

Published On 11 February,2023 09:15 am

کراچی: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش کراچی نے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکارکی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم8 سال بعدگرفتارکرلیا ۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اعجازکالا ٹریفک اہلکار کی شہادت میں ملوث ہے ، ملزم پرقتل،اقدام قتل،دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کےتحت مقدمہ درج تھا ۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان نے 2014میں ڈیوٹی پرموجود ٹریفک اہلکارمحمد منشا کو نشانہ بنایا، محمد منشا ساتھی اہلکاروں سمیت ٹریفک سگنل پرڈیوٹی انجام دے رہا تھا ، موٹر سائیکل پرسوار دو ملزمان آئے اورمحمد منشا پرفائرنگ کردی ، فائرنگ کےدوران ایک رکشہ ڈرائیورکوبھی گولیاں لگی تھیں ۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق اس واقعےمیں ٹریفک اہلکار محمد منشا ہسپتال میں ہی شہید ہوگیا تھا۔