کراچی : ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ ، 2 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

Published On 11 February,2023 03:55 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ناردرن بائی پاس چلغوزی کٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

کراچی پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔