شہداد کوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 10 February,2023 07:59 am

شہداد کوٹ : ( دنیا نیوز ) شہداد کوٹ کے تھانہ سجاول جونیجو کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

شہداد کوٹ پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت حسین اور عابد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ملز مان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کے بعد طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔