کراچی : ماڑی پور کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 10 February,2023 04:27 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ماڑی پور کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔

کراچی پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جس کے بعد تفتیش کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔