لاہور : (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوگوں سے اربوں روپے بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) حکام کے مطابق ملزم ذوالقرنین شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا کہہ کر ان سے پیسے لیتا ، بعد ازاں رفو چکر ہو جاتا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی فراڈ کے مقدمات درج ہیں ، ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔