کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے بلدیہ 9 نمبر محمود ہسپتال کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
کراچی پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت شکیل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔